
آئی فون صارفین کیلئے بُری خبر
Apple نے اپنے صارفین کو ایک بری خبر سنائی ہے۔ کمپنی منصوبہ بنارہی ہے کہ وہ اپنی پرانی آئی فون سیریز کو متروک کرے، جس کی وجہ سے پرانے صارفین اپنے موبائل فونز کے اپ ڈیٹ ورژن خریدنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اگر آپ کا شمار بھی انہی صارفین میں ہوتا ہو، تو اچھا موقع ہے کہ آپ بھی ایپل کے اپ گریڈ ورژن کی خریداری کے بارے میں سوچیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے متروک کیے جانے والے ایپل فونز کی فہرست جاری کی ہے، جن میں آئی فون 6 پلس بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، ان ورژنز کے لیے کوئی ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر سپورٹ بھی فراہم نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وہ تمام اشیا جن کو ایپل نے 7 سال سے زائد عرصہ قبل فروخت کرنا بند کردیا ہو، ونٹیج شمار کی جاتی ہیں۔