ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈی پی او ہری پور کا مختلف اڈہ جات اور مین بازار کا دورہ ۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) نے مختلف اڈہ جات کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز ہری پور،ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی اور انچارج ٹریفک وارڈن الیاس فرید بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) نے اڈہ مالکان اور ڈرائیوران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔کرایہ نامہ گاڑیوں اور اڈوں میں اویزاں کیا جائے ۔زائد کرایہ وصولی اور مقررہ تعداد سے ذیادہ سواریاں بٹھانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
بعد ازاں مین بازار کا دورہ بھی کیا ۔بازار میں قائم عوامی سہولت کیمپ کا دورہ کیا۔ ڈیوٹی پر موجود افسران ،لیڈی پولیس افسران سے ملاقات کی اور کیمپ میں عوام کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق پوچھ گچھ کی ۔مین بازار میں تاجروں سے ملاقات بھی کی ۔ڈی پی او ہری پور نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔