
روزانہ 2 انڈے کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں
زیادہ تر لوگ ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں۔ انڈوں میں پروٹین، منرلز، وٹامنز اور دیگر متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں، جو جسم کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ مگر زیادہ انڈے کھانے سے بلڈ کولیسٹرول بڑھ سکتا ہے۔
ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق، معتدل مقدار میں انڈے کھانے سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں 140 افراد شامل ہوئے جو کہ امراض قلب کے شکار تھے۔ ان کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو ہر ہفتے 12 انڈے دیئے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو ہر ہفتے 2 انڈے دیئے گئے۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ہر ہفتے 12 انڈے کھانے والے افراد کا کولیسٹرول لیول لگ بھگ 2 انڈے کھانے والوں جتنا ہی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، انڈوں کے فوائد کی بنا پر انسولین کی مزاحمت گھٹ گئی اور وٹامن بی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا۔
یہ تحقیق کالج آف کارڈیالوجی کے سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی۔ اس سے پہلے بھی انڈوں کے فوائد پر روشنی ڈالنے والی تحقیقیں ہو چکی ہیں۔