بھارتی کرائم ڈرامہ فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کی مرکزی کردار ادا شرما نے 15 روپے کی ساڑھی پہن کر سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ادا شرما آج کل سوشل میڈیا پر انتہائی سستی ساڑھی زیب تن کرنے کی وجہ سے موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز، ادا شرما کو ایک دکان کے باہر خوبصورت ساڑھی میں دیکھا گیا، جس پر موجود لوگوں اور فوٹوگرافرز نے ان کی ساڑھی کی تعریف کی۔ ادا شرما نے بتایا کہ ‘اس کی قیمت 15 روپے ہے’۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ساڑھی میری دادی کی ہے جو مجھے بہت سال پہلے مل گئی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ چونکہ یہ دادی کی ہے لہٰذا اس کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، یہ بہت قیمتی ساڑھی ہے۔