
19 سالہ لڑکی دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئی
برازیل سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لیویا ویگوٹ دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی ہیں۔ انہیں ان کے خاندان سے ورثے میں ملنے والی دولت کا اعزاز حاصل ہے۔
ان کا زیادہ حصہ ان کے آنجہانی دادا کی برقی مصنوعات بنانے والی کمپنی WEG میں شامل ہے۔ ویگوٹ اور ان کی بہن، ڈورا ویگوٹ، دونوں اس کمپنی کے 3 فیصد حصص کی مالک ہیں۔
کمپنی سے متعلق مزید 28 افراد بھی ارب پتی ہیں، جن میں کچھ لیویا ویگوٹ کے رشتے دار بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں ایک اور 19 سالہ ارب پتی بھی موجود ہے، لیکن وہ لیویا ویگوٹ سے 2 ماہ بڑا ہونے کے باوجود سب سے کم عمر ارب پتی کا اعزاز حاصل نہیں کر سکا۔
اس کے علاوہ، ایک اور 19 سالہ ارب پتی، کلیمینٹے ڈیل ویکیو، جو اٹلی سے تعلق رکھتا ہے، کی مالیت 4.7 ارب ڈالرز ہے جو ایک آئی گلاسز بنانے والی کمپنی کے وارثوں میں شامل ہے۔