چیکو کی کاشت پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کی جاتی ہے، جو بےشمار فوائد کا حامل ہے۔ اس بھورے رنگ کے پھل میں ذائقے میں مٹھاس ہوتی ہے، جو وٹامن، منرلز، اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ پھل وزن میں کمی کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
چیکو میں فائبر کی بھرمار پائی جاتی ہے، جس سے پیٹ کا بھراو محسوس ہوتا ہے اور بھوک کم لگتی ہے، جو وزن میں کمی کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ، چیکو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور قبض کی شکایت کو دور کرتا ہے۔
چیکو کم کیلوری پھل ہونے کے باوجود میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور توانائی فراہم کرتا ہے، جو کیلوریز کی جلدی سے جلدی جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یکو میں موجود وٹامنز اور منرلز صحت مند میٹابولزم کے لئے مفید ہوتے ہیں۔