مارچ کو چاند گرہن ہونے والا ہے جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ اس چاند گرہن کے دوران زمین کا کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، جس کو Penumbral Lunar Eclipse کہتے ہیں۔ امریکا، یورپ، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی اور مشرقی ایشیا میں اس کا دیدار ہوگا، جبکہ پاکستان اور بھارت میں نہیں۔ چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر 12 بجکر 12 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔ اختتام دوپہر 2 بجکر 32 منٹ پر ہوگا، مکمل دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔ اس کے بعد، 17 ستمبر کو دوسرا جزوی چاند گرہن ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔ یہ دلچسپ بات ہے کہ 25 مارچ کو چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا، لیکن اسے پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
Related Stories
نومبر 11, 2024
نومبر 7, 2024