
واٹس ایپ میں ایک سے زائد مسیجز پن کرنے کا نیا فیچر متعارف
واٹس ایپ نے چیٹس میں ایک سے زائد میسجز پن کرنے کا فیچر متعارف کر دیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے اب صارفین کسی بھی چیٹ میں 3 میسجز کو پن کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کے میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اس فیچر کا اعلان کیا۔ اب صارفین تصاویر، ویڈیوز، ویڈیو نوٹس، اور پولز جیسے ہر طرح کے میسجز کو بھی پن کر سکیں گے۔ یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔ مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔
یہ فیچر صارفین کے لیے کسی اہم معلومات تک فوری رسائی کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے اور انہیں چیٹ میں اسکرول نہیں کرنا پڑتا۔ واضح رہے کہ میسجز کو مخصوص وقت تک ہی پن کیا جا سکتا ہے۔
پن کرنے کا عمل کافی آسان ہے۔ اس کے لیے چیٹ کے اندر اس میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کو پن کرنا چاہتے ہیں اور پھر پن آپشن کا انتخاب کریں۔ تاہم، خیال رہے کہ آپ تین میسجز کو بھی پن کر سکتے ہیں۔