آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔ گلوکار شبھ دیپ سنگھ، جنہیں دنیا بھر میں سدھو موسے والا کے نام سے جانا جاتا ہے، کے والد بلکور سنگھ نے اتوار کی صبح انسٹاگرام پر ننھے مہمان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور اطلاع دی کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوگئی ہے۔ والد نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ "سدھو موسے والا کے لاکھوں مداحوں کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں اس کا چھوٹا بھائی عطا کیا ہے۔” انہوں نے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، اور بلکور سنگھ نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔
Related Stories
نومبر 11, 2024
نومبر 7, 2024