فضائی سفر: خلا کی درمیانی سرحد تک اُٹھیے اور خصوصی کھانے کا لطف اُٹھائیں۔ امریکی کمپنی نے ایک خصوصی پروگرام متعارف کروایا ہے جس کے تحت آپ ایک لاکھ فٹ کی بلندی پر رات کے کھانے کا لطف اُٹھا سکتے ہیں۔ اس منفرد تجربے کی لاگت 4 لاکھ 95 ہزار ڈالر ہے، اور اس کی شروعات کمپنی نے 2025 کے آخر تک کرنی ہے۔ اس منفرد سفر کا مقصد خلائی سفر کی طاقت کو استعمال کرکے انسانی شعور کو بہتر بنانا ہے، اور کمپنی کی جانب سے اس کا مقصد شعور اجاگر کرنا اور لوگوں کو متحد کرنا ہے۔ اسپیس وی آئی پی کا اسپیس شپ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا، اور اس اسپیس شپ کو ہائیڈروجن سے بھرا ایک خلائی غبارہ منزل کی جانب لے جایا جائے گا۔ یہ غبارہ ایک فٹبال اسٹیڈیم سے بھی بڑا ہوگا تاکہ وہ خود سے منسلک اسپیس شپ نیپچون کے کیپسول کا وزن اٹھا سکے۔
Related Stories
نومبر 11, 2024