
پاکستانی بھینس "مستانی" نے دودھ دینے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
پنجاب کے ایک مقابلے میں بھینس "مستانی” نے سب سے زیادہ دودھ دیا اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
منڈی بہاؤ الدین کے علاقے میں گزشتہ دنوں ایک مقابلے میں بھینسوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جہاں مستانی نامی بھینس نے سب سے زیادہ دودھ دے کر مقابلہ جیتا اور نیا ریکارڈ بنایا۔ ان بھینسوں میں سب سے زیادہ دودھ دینے کا عالمی ریکارڈ پاکستانی بھینس "مستانی” کے نام ہوگیا۔
مستانی نے 37 کلو اور 50 گرام دودھ دیا، جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے، اور ان کے مالک حاجی افتخار باگڑی نے اس بات کی خوشی ظاہر کی کہ ان کی بھینس نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔
بھینس کے مالک افتخار احمد باگڑی کو گوجرانوالا کے ایک نجی ہوٹل میں انعامات دی گئیں، جہاں انہیں ایک لاکھ روپے کا انعام اور ٹرافی بھی عطیہ کی گئی۔
حکومت نے رمضان میں فطرانے اور فدیہ کی کم سے کم رقم مقرر کر دی