پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی زیر اہتمام فیصل آباد میں منعقدہ زرعی نمائش میں، زرعی شعبہ میں ہونے والی جدید تحقیقات اور فصلوں کی نئی اقسام کا تعارف کیا گیا۔ نمائش کے دوران، غیر زہریلے ایگرو کیمیکلز اور کھادوں کے کم لاگت متبادل بھی پیش کیے گئے۔
نیو کلئیر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر ٹنڈوجام کے سائنسدان ڈاکٹر نیاز کھوڑو نے بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی
نئی اقسام کے بارے میں آگاہی دی، اور بتایا کہ ایک نئی قسم کا بیج بنایا گیا ہے جو بنجر زمین کے لیے موزوں ہے۔