جیف بیزوز، ایمازون کے بانی، صرف 2 دن بعد دنیا کے امیر ترین شخص کے عنوان سے محروم ہو گئے ہیں۔
ان کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ نے لے لی ہے۔
جیف بیزوز 5 مارچ کو ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بنے تھے مگر اب یہ اعزاز ان سے چھن گیا ہے۔
برنارڈ آرنلٹ اب دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
جیف بیزوز اب دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ایلون مسک تیسرے نمبر پر ہیں۔
مارک زکربرگ چوتھے نمبر پر ہیں اور وہ اس سال سب سے زیادہ کمانے والے فرد بھی ہیں۔
ایلون مسک نے فیس بک اور انسٹاگرام کو ٹرول کیا، جب ان کی سروسز معطل ہوگئیں۔