سعودی عرب میں چار پاکستانیوں کے سر قلم کر دیئے گئے،
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق، یہ پاکستانی ملزمان نجی کمپنی میں ڈکیتی کی تھی اور ایک بنگلا دیشی چوکیدار کو قتل کیا تھا۔
سیکیورٹی اداروں نے تفتیش کے دوران پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر انہیں موت کی سزا سنائی۔
سعودی اپیل کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا اور سعودی شاہی ایوان نے مجرمان کی موت کی سزا کے حتمی فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دی۔