کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، جہاں کیرون پولارڈ نے 28 گیندوں پر 48 اور عرفان خان نیازی نے 22 گیندوں پر 27 رنز بنائے، لیکن ناکام رہے۔
شان مسعود 27 اور لیوس ڈوپلوئے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ٹم سیفرٹ 8، شعیب ملک اور محمد نواز 6 رنز بنا سکے۔
اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغاسلمان، اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی واپسی ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیمز وینس، محمد اخلاق، اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ، ڈو پلوئے، اور عامر خان کو شامل کیا گیا ہے۔
کراچی کنگز کے جیمز وینس اور ڈینئل سمسز کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچ کھیل چکی ہے، جن میں ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی اور 3 میچوں میں شکست ملی ہے۔
کراچی کنگز نے 3 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے 2 میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ ایک میچ میں شکست ملی۔