مجھے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، اسد قیصر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو۔
مجھے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، اسد قیصر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو فائل
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمر ایوب ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا 10 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی اور سیاسی معاملات پر مشاورت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو نامزد کیا ہے وہی وزیراعظم ہو گا۔
اسد قیصر نے کہا کہ ملکی تاریخ کے بدترین انتخابات ہیں، انتخٓبات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، مجھے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔