حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون
رواں سال حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 452 کاروائیاں کیں گئیں
رواں سال 453 مقدمات درج کر کے 652 ملزمان کو گرفتار کیا گیا
56 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی، ایف آئی اے
کے پی سے 308، لاہور سے 73, گجرانوالہ سے 24، فیصل آباد سے 55 اور ملتان سے 50 ملزمان کو گرفتار کیا گیا
اسلام آباد سے 26، کراچی سے 69, حیدرآباد سے 27 اور بلوچستان سے 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے، ایف آئی اے
کاروائیوں کے دوران 4 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، ایف آئی اے
برآمد کی گئی کرنسی میں 746184 امریکی ڈالر، 35 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل، ایف آئی اے
برآمد کی گئی کرنسی میں 3 ارب 62 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل، ایف آئی اے
ملک گیر چھاپوں کے دوران 28 سے زائد پلازوں/مارکیٹوں/ دکانوں کو بھی سیل کیا گیا
ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی
