عمران علیزئی اور خاکسار نے اے ڈی سی عمران خان جدون کو سب رجسٹرار آفس عملہ کی حاضری بر وقت یقینی بنانے،زیر التواء رجسٹریاں ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے،اسٹاف کے شائستہ برتائو،سرکاری فیس شیڈول آویزاں کرنے،سب رجسٹرار کے آفیشل ان ڈیوٹی ہونے کی صورت میں سائلین کو اگاہی،مقررہ فیسوں کے علاؤہ دیگر کسی بھی اضافی وصولی کی حوصلہ شکنی،سب رجسٹرار آفس آنے والے مرد خواتین کے لیے بیٹھنے،پینے کے پانی اور قابل استعمال واش رومز کے بندوبست کی طرف توجہ دلائی جس پر اے ڈی سی موصوف نے فوری کال کر کے سب رجسٹرار کو ہدایات جاری کیں،امید ہے کہ سب رجسٹرار آفس میں عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران خان جدون مزید اقدامات بھی اٹھا کر عوامی مشکلات کا ازالہ یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر سنٹرل جیل ایریا،پٹھان کالونی کے جنرل کونسلر صلابت خان،شغیب بھائی،طارق جمیل،عمر علیزئی بھی موجود تھے ۔