ہری پورانسپکٹرجنرل آف جیل خانہ جات خیبرپختونخواعثمان محسود نےکہاہےکہ جیلوں میں قائم صنعتوں کابنیادی مقصد قیدیوں کواصلاح کےمواقع فراہم کرناہے،ایسےتمام اقدامات جیلوں کومحض قیدوبند کی جگہوں سےاصلاحی مراکزمیں تبدیل کرنےمیں کلیدی کردارادا کرتےہیں،توقع ہےکہ جلدہی جیلوں میں موجود صنعتیں اپنی تمام ترصلاحیت کےساتھ پیداوارشروع کردیں گی جس سےاسیران کوبسراوقات کےساتھ،ساتھ اصلاحِ واحوال کےمواقع بھی بہم میسرآئیں گے،ان خیالات کااظہاراُنھوں نےبدھ کےروزسنٹرل جیل ہری پورمیں قائم لکڑی کےکام کی اصلاحی صنعت کےافتتاح کےموقع پرکیا،قبل ازیں ہری پورجیل پہنچنےپرجیل پولیس کےچاق وچوبنددستےنےآئی جی اورایڈیشنل آئی جی کوسلامی پیش کی،اس موقع پرایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پرزن خیبرپختونخواحامدالرحمان،سپرنٹنڈنٹ جیل عمیرخان،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محی الدین شاہ سمیت دیگرافسران اورعملہ بھی موجودتھا،سپرنٹنڈنٹ جیل عمیرخان نےایڈشنل آئی جی کوبریفننگ دیتےہوئے بتایاکہ لکڑی سازی کامرکزTEVTAکےساتھ رجسٹرڈہےجہاں قیدی کارپینٹری میں ڈپلومہ حاصل کریں گے،ووڈ ورک سنٹرفرنیچربنانےاوردیگرمصنوعات کے لیےسرکاری اورنجی شعبےسےلکڑی کےکام کےآرڈربھی لےگاجس سےقیدیوں کوہنرسیکھنےاورمصنوعات کی فروخت سےکمائی کا بہترین موقع ملےگا،جلد ہی مصنوعات کاایک ڈسپلےسنٹربھی قائم کیاجائے گاجس میں لکڑی کےکام کی مصنوعات کوعوام میں ڈسپلےاورفروخت کیاجاسکےگا،آئی جی اوراےآئی جی نےجیل فیکٹری کےدیگراہم مراکزگملےبنانےکی صنعت،جوتےبنانےکامرکز،قالین سازی کاکارخانہ اورمچھلیوں کی قدرتی ماحول میں افزائش کےتالاب کابھی دورہ کیااورجیل انتظامیہ کی جانب کیےگئےتمام اقدامات کوسراہا،آئی جی جیل خانہ جات نےکہاکہ جیلوں کواصلاح خانہ بنانےکےلیےہرممکن اقدامات کیےجائیں گے۔