کی نااہلی کی وجہ TMOخانپور
کے ڈیڑھ درجن کے قریب سینیٹری فلیٹ، کام نہ کاج کے دشمن اناج کے، عوام علاقہ سراپائے احتجاج۔ شہر کی اندرونی سڑکیں دوطرفہ جنگل کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ TMA خانپور خصوصاً سینیٹری انسپیکٹر کے پاس شہر کی صفائی کا کوئی پلان ہی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق خانپور شہر سمیت قرب و جوار میں اس وقت پارتھینم بوٹی جسے عرف عام میں گاجر بوٹی کہا جاتا ہے، کا راج ہے۔ شہر اور دیگر تحصیل علاقوں میں صفائی ستھرائی کیلئے ذمہ دار ادارے TMA خانپور کی کارکردگی صفر سے کچھ ہی زیادہ ہے۔ جگہ جگہ سڑکوں کے دوطرفہ ایک جنگل آباد ہیں جہاں یہ بوٹی قد آدم سے بھی بڑھ چکی ہے۔ لیکن مجال ہیکہ ہمارے ترقی پسند ادارے TMA کے کان پر جوں تک رینگی ہو۔ صورت حال کی سنگینی کا اندازہ اس امر سے کیا جا سکتا ہے کہ خانپور شہر کی حالت اس وقت انتہائی ابتر ہے۔ سڑکیں سمٹ چکی ہیں ، فٹ پاتھ سرے سے غائب ہیں۔ اور خدانخواستہ کسی بھی تخریب کاری کیلئے انتہائی سازگار جنگل موجود، یاد رہے کہ پارتھینم نامی یہ بوٹی انسانی و حیوانی زندگیوں کیلئے انتہائی مضر ہے۔ خاص طور پر مختلف اقسام کی الرجیز کا باعث بن رہی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی جانور اسے کھانے سے پرہیز کرتا ہے۔ جبکہ خارش وغیرہ بھی اس سے چھو جانے سے رپورٹ ہو رہی ییں۔ ایسے میں اس کی بروقت تلفی ہی اس کا واحد حل ہے مگر چونکہ TMA اور ویلج کونسل کے سینیٹری سٹاف کی دیگر مصروفیات کی وجہ سے اس جانب توجہ نہیں۔ اس لئے اس کی افزائش میں فی الحال کوئی رکاوٹ مانع نہیں۔ اب انسانی جانوں کا نقصان ہو یا کوئی اور المیہ جنم لے کسے یہاں فرصت