*ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کےلیے جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔ڈی پی او ہری پور *
*زیر تفتیش مقدمات میں میرٹ کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ مظلوم کی داد رسی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔ڈی پی او ہری پور *
ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت میٹنگ کا نعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور آصف گوہر ،جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی لیگل نے شرکت کی ۔ڈی پی او ہری پور نے ضلع بھر کےمجموعی کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن فضا کو برقرار رکھنا ہم سب کے فرائض کا حصہ ہے۔مجرمان اشتہایوں کے خلاف کاروائیوں کو مذید بہتر بناتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔نوجوان نسل کے روشن مستقبل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے ناسوروں منشیات فروشوں سے سختی سے نمٹتے ہوئے قانونی کاروائی کی جائے ۔ہوائی فائرنگ ،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔زیر تفتیش مقدمات میں میرٹ کے عمل کو یقینی جائے تاکہ مظلوم کی داد رسی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔اپنے سرکلز میں گشتوں و سنیپ چیکنگ اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے عمل کومذید فعال بنائیں ۔تھانہ جات و دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق و شائستگی سے پیش آئیں اور ان کی کمپلین پر قانون کے مطابق بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔