ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں-پیراگلائیڈنگ کے ذریعے حماس کی القسام بریگیڈ کے جاں باز اسرائیلی علاقوں میں اترے، جنھوں نے 35 اسرائیلی فوجیوں کو پکڑ لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی فورسز کی بڑھتی جارحیت کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا، تل ابیب سمیت کئی شہروں پر ایک ساتھ حملہ کیا گیا، 2 دہائی بعد فلسطینیوں نے غزہ پٹی کے قریب باڑیں بلڈوزر سے ہٹا دی ہیں، جس کے باعث غزہ والوں پر آمد و رفت پر پابندی تھی، حماس نے غزہ پٹی کے قریب اسرائیلی فورسز کے بیس کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔
حماس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے غزہ کے قریبی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اور اسرائیل کے متعدد علاقوں میں حماس کی پیش قدمی جاری ہے، بہت جلد اپنے علاقوں کو واپس لے لیں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ حماس کے اہلکار پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے اسرائیل میں داخل ہوئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے آج صبح 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔
Related Stories
نومبر 11, 2024
نومبر 7, 2024
نومبر 7, 2024