
ہری پور (ہم گواہ) محکمہ ایریگیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں محکمہ ایریگیشن کی زمین پر مبینہ قبضے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جو سراسر بے بنیاد، جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہیں۔
محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ زیر بحث زمین سرکاری ریکارڈ میں محکمہ ایریگیشن کے نام پر ہے، محکمے نے باقاعدہ طور پر سابقہ ڈپٹی کمشنر شوزاب کو انکوائری کی درخواست دی جس پر کمیشن بنایا گیا تھا ابھی تک اس کمیشن کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی اور اس پر کسی قسم کا غیر قانونی قبضہ یا تجاوزات موجود نہیں۔ ایسی جھوٹی اطلاعات کا مقصد عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنا اور محکمانہ ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
محکمہ ایریگیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے پروپیگنڈا کا حصہ نہ بنیں اور حقائق جاننے کے لیے صرف مستند ذرائع پر انحصار کریں۔ محکمہ ایریگیشن کی ٹیم نے انکوائری شروع کردی ہے تین دنوں میں حقیقت سامنے لائے گئے اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

