
ہری پور (ہم گواہ )ہری پور کے ایک شہری نے پولیس کے رویے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے چار بار تھانے میں درخواست جمع کروائی مگر ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ شہری کے مطابق پولیس اہلکاروں نے نہ صرف ٹال مٹول سے کام لیا بلکہ اُسے تھانے بلا کر سفید کاغذات پر زبردستی دستخط بھی کروائے اور تھانے میں پرائیویٹ لوگوں نے جرگہ بھی لگا متاثرہ شہری نے اس صورتحال سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کو بھی آگاہ کیا، لیکن پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا گیا۔ بالآخر شہری نے اپنی فریاد لے کر خیبرپختونخواہ رائٹ ٹو سروسز (RTS) آفس سے رجوع کیا متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ اُسے انصاف فراہم کیا جائے اور اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوواضح رہے کہ آر ٹی ایس قانون خیبرپختونخواہ حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے، جس کے تحت شہریوں کو سرکاری اداروں سے بروقت اور شفاف خدمات حاصل کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔ اس قانون کا مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا اور عوام کو بااختیار بنانا ہے شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے ناروا سلوک پر مکمل انکوائری کی جائے اور آر ٹی ایس قانون کے تحت انہیں فوری انصاف فراہم کیا جائے۔
