سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کردینی چاہیے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہ جنگ فوری طور پر ختم کردینی چاہیے، غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے۔
انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ہلاکتوں کا خدشہ
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی ہونی چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس وقت اپنے دورے پر امریکا میں موجود ہیں، جہاں امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد اب وہ امریکی صدر سمیت ڈیموکریٹ اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کل فلوریڈا میں طے ہے۔