لاہور، گوجرانوالہ اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ،مغلپورہ،گوالمنڈی،لکشمی چوک اوراطراف میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ اچھرہ، مسلم ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور ہربنس پورہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے بعد ڈپٹی کمشنررافعہ حیدر نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی جبکہ ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے پانی کا فوری نکاس کرنے کا حکم دیا۔
اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے ڈونلڈ ٹرمپ
بھمبر آزاد کشمیر اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کھیرتھر پہاڑی سلسلے سے بارش کا پانی حب ندی میں داخل ہوگیا۔
حکام کے مطابق حب ندی میں سیلابی ریلہ آنے سے متبادل راستے کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم متبادل راستے کی مرمت کا کام جاری ہے۔