سعودی عرب میں حساس معلومات افشا کرنے پر کیا سزا ہوگی
سعودی عرب میں حساس اور ذاتی نوعیت کی معلومات کو افشا کرنے سنگین جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سخت سزا اور جرمانہ ہے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ذاتی معلومات کے تحفظ کے قانون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو برس قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ ذاتی و حساس نوعیت کا ڈیٹا یا معلومات کو عام کرنا یا اسے کسی کے نقصان یا اپنے فائدے کی غرض سے استعمال کرنا خلاف قانون عمل ہے اور ایسا کرنے والے کو سخت سزا دی جائے گی۔
ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 55 افراد جان سے گئے
پرسنل ڈیٹا یا اہم اور حساس معلومات کو افشا کرنے والے کو دو برس تک قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن سسٹم کا مقصد ڈیجیٹل لین دین اور دستخطوں کے استعمال کے لیے متحدہ طریقہ کار کو آسان بنانا ہے جس کا مقصد الیکٹرانک ریکارڈز کے ذریعے پبلک اور نجی شعبوں کے معاملات کو آسان بنانا ہے۔۔