05 محرم الحرام کا جلوس خانپور میں سکیورٹی انتظامات میں جاری ۔
ہری پور 05 محرم الحرام خانپور میر پور جلوس کے لیے ہری پور پولیس کی جانب سے جلوس کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے۔ جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے مکمل چیک کیا گیا۔ جلوس کی گزر گاہوں پر موجود اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی تعینات کئے گئے. پولیس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ، ہسپتال عملہ، ریسکیو 1122،میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈی پی او ہری پور کا 05 محرم الحرام
ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ خانپور اعجاز علی تمام تر سکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو جلوس کے اختتام تک چوکس رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔