ڈپٹی کمشنر ہری پور ،ڈی پی او ہری پور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور کا محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ ۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد ،ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین نے تھانہ سٹی اور تھانہ سرائے صالح کی حدود میں ہونے والے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی منیر خان ،ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ہارون خان ،ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز اور انچارج ٹریفک الیاس فرید بھی ہمراہ تھے ۔افسران نے اہل نشیع منتظمین سے بھی ملاقات کی ۔سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی ۔جلوسوں کے روٹس کا سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مجلس اور جلوسوں کی سکیورٹی صورتحال کا خاص خیال رکھا جائے ۔
ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
مجالس اور جلوسوں کی پر تعینات تمام افسران و جوان احتیاتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے پر امن طریقے سے مجالس و جلوسوں کے اختتام پزیر ہونے تک الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی سر انجام دیں ۔