ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
مجموعی طور پر 3 منشیات فروش گرفتار،قبضہ سے 8 کلو314 گرام چرس اور 153 گرام آئس برآمد ،مقدمات درج رجسٹر۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP )کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ہارون خان نے ہمراہ نفری پولیس کےڈی ایس پی سٹی منیر خان کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بنارس خان ولد کالا خان سکنہ میرا علی خان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 5 کلو 480 گرام چرس برآمد کرلی ۔
ہری پور پنیاں میں سیف اللہ قتل کی لرزہ خیز واردات
ایس ایچ او تھانہ پنیاں کیڈٹ عامر خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی صدر فدا محمد کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث اللہ دوست عرف شاکا ولد جنت گل سکنہ کیمپ نمبر 15 کو گرفتار کرکے 2 کلو 834 گرام چرس اور ثناء اللہ ولد رحیم الدین سکنہ کیمہپ نمبر15 سے 153 گرام آئس برآمد کرلی۔
گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا۔