کراچی میں گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا مشورہ دیا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہٰذاشہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں کیوں کہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ شہری پانی ابال کرپئیں، بلا ضرورت گھرسے باہر نہ نکلیں جبکہ ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اور تیز دھوپ کے اوقات میں گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ماہرین صحت کے مطابق شہری صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک خود کو براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھیں،پانی اور او آر ایس کا استعمال نمکیات کی کمی سے بچا سکتا ہے۔واضح رہے کہ کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، ہواوں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جس کی شدت 51 ڈگری محسوس کی گئی۔
ہالی ووڈ کے نامور اداکار کو شارک نے چبا کر مار ڈالا
سول ہسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز شدید گرمی سے سول سپتال میں 8 مریض انتقال کر گئے ،گرمی سے متاثرہ 40 سے 45 مریض ایمرجنسی میں لائے گئے تھے تاہم انتقال کرنے والے مریضوں میں پانی کی شدید کمی ہوگئی تھی۔