مشہور امریکی فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے نامور اداکار تمایو پیری گزشتہ روز شارک حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اتوار 23 جون کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تمایو پیری ہوائی کے شہر اوہو کے شمالی ساحل پر سرفنگ کر رہے تھے کہ اچانک ان پر شارک نے حملہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک شخص کے بارے میں کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو ٹیمیں مالیکاہانا بیچ پر پہنچیں جو شارک کے کاٹنے سے متاثر ہوا تھا۔
چکن بریانی 39 سالہ شخص کی موت کا سبب کیسے بنی
حکام کے مطابق تمایو پیری پر حملے کی اطلاع دوپہر ایک بجے موصول ہوئی تھی جس کے بعد پیری تک پہنچنے کے لیے ’جیٹ سکی‘ کا استعمال کرکے انہیں ساحل پر لایا گیا جہاں ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے پیری کو مردہ قرار دیا۔
متوفی اداکار جولائی 2016 سے لائف گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا اور ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پیشہ ور سرفر بھی تھا۔
ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیری کی موت کے حوالے سے بتایا کہ اداکار کے جسم پر شارک کے متعدد بار کاٹنے کے نشانات موجود تھے۔
واضح رہے کہ اداکار تمایو پیری کے کیریئر میں ہالی ووڈ کی متعدد کامیاب فلمیں شامل ہیں جس میں سال 2011 میں ریلیز یونے والی فلم ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ میں ان کا اہم کردار اور سال 2002کی فلم بلیو کرش میں ان کی شاندار کارکردگی شامل تھی۔