ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈی پی او ہری پور کا خانپور ڈیم کا دورہ-
ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP)نے سیاحتی مقام خانپور کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر بھی ہمراہ تھے ۔افسران نے ڈیم پر سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سپیڈ بوٹ مالکان کو سیاحوں کے لیے حفاظتی اقدامات اور جیکٹس کے استعمال کی ہدایات کی۔مذید ڈیم پر
نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔