جرائم پیشہ افراد کے لیے ضلع ہری پور کی زمین تنگڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس پولیس کا امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں جاری تھیں
ری پور پولیس مقابلہ*
جرائم پیشہ افراد کے لیے ضلع ہری پور کی زمین تنگ
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس پولیس کا امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں جاری تھیں ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ہارون خان ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او میاں لیاقت اور دیگر نفری پولیس کے نزد چھپر پل بسلسلہ ناکہ بندی موجود تھے کہ بائی پاس کی جانب سے موٹرسائیکل نہایت تیز رفتاری سے آتا ہوا دیکھائی دیا جس کو باامداد ہمرائیاں کے روکنے کا اشارہ کیا ۔جس ننے پولیس پارٹی کو دیکھکر لنک روڈ دوڑ کی طرف بھاگے ۔تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو گر گر پڑا ۔موٹر سائیکل پر دو اشخاص سوار تھے ۔اسی اثناء میں ایک موٹرسائیکل سوار نے اپنے آپ کو سنبھالتے ہوئے بذریعہ اسلحہ آتشین کے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ۔جس کی فائرنگ سے پولیس موبائیل نمبری AA-3049 پر دائیں جانب باڈی پر بھی گولیاں لگیں ۔جبکہ پولیس پارٹی معجزانہ طور پر بچ گئ اور ملزم فائرنگ کرتا ہوا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نالہ دوڑ کی طرف بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ۔ہمراہ پولیس پارٹی کے ملزم کے دوسرے ساتھی کے پاس پہنچے جو زمین پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر زخمی حالت میں پڑا تھا ۔جس کی حسب ضابطہ تلاشی عمل میں لائی جس سے پستول معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔موٹرسائیکل چیک کرنے پر بال نمبر موٹرسائیکل پایا۔سرسری دریافت پر زخمی ملزم نے اپنا نام ماجد حسین ولد چن زیب سکنہ ڈھیری سکندر پور بتلایا جبکہ بھاگ جانے والے دوسرے ساتھی کا نام نوید ولد گلزار سکنہ سرائے صالح بتلایا ۔موٹرسائیکل کی نسبت ملزم نے گزشتہ روز تھانہ سرائے صالح کی حدود سے چوری کرنا بتلایا ۔ملزم سے برآمدہ پستول اور موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں کر کے زخمی ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کیا اور برائے علاج معالجہ ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا۔ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہہے
مہمند کڑپہ روڈ پنڈیالئی پولیس تھانہ کے قریب پشاور سے باجوڑ جانے والا بکسہ فلائنگ کوچ حادثے کا شکار۔
۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324.353.15AA.34 PPC کے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔