سعودی وزارت داخلہ اور امیگریشن کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، جہاں 83 رکنی سعودی ایمیگریشن کا عملہ کراچی ایئرپورٹ پر انتظامات کا جائزہ لے گا۔ 8 سعودی امیگریشن کاؤنٹرز کا قیام کیا گیا ہے اور ان پر سعودی ایمیگریشن کے سسٹم کا نصب بھی ہوگا۔
پاکستان میں لوگوں کے شادیاں نہ کرنے کی ممکنہ وجہ
اسلام آباد ایئرپورٹ پر 38 رکنی سعودی امیگریشن کا عملہ تعینات ہوگا، جہاں وفد میں ٹیکنیشن اور انجینئرز بھی شامل ہیں۔ روٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد سے 71 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کو روٹ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا گیا ہے، اور پہلی حج پرواز 9 مئی کو روٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی سے روانہ ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 16 ہزار سے زیادہ عازمین کا کراچی ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔