سعودی عرب میں ماہرین فلکیات نے آج شوال کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں عید الفطر بدھ کو ہونی کا امکان ہے، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
یاد رہے کہ مملکت میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہوگا، جس کیلئے شہریوں سے آج 8 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ دوسری جانب، متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے پیر کی شام 29 رمضان المبارک 1445 ہجری کو شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی حتمی تاریخ بتادی
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کمیٹی نے درخواست کی ہے کہ جو کوئی بھی چاند دیکھے وہ 026921166 پر رابطہ کرے تاکہ گواہی ریکارڈ کرانے کے لیے قریبی عدالت سے رجوع کیا جائے۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال رمضان تیس دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔