
قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کیلئے معروف سابق پاکستانی کھلاڑی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے اشتہارات بھی شائع کیے گئے ہیں۔ اس دوران، پی سی بی کے کوچز کے لیے معاملات پورے ہوچکے ہیں۔ اسسٹنٹ کوچ کے لیے درخواستیں 20 اپریل تک جمع کرائی جا رہی ہیں، جبکہ ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں 15 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
کاکول میں فزیکل ٹریننگ کیمپ ختم
اظہر محمود پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، اور وہ پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کوچ بھی ہیں۔ ان کا کوچنگ کا تجربہ ہے اور وہ اسسٹنٹ کوچ کے معیار پر پوری طرح اترتے ہیں۔ اظہر محمود کو وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر موقع دیا جائے گا، لیکن اس کا اعلان 20 اپریل کو ہوگا تاکہ تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو سکیں۔ اسی طرح، ہیڈ کوچ کا اعلان بھی 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔ وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔