فوربس امریکی جرائد نے 2024 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست سے عندیہ ملتا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایک سال کے دوران 141 مزید افراد ارب پتی بنے اور مجموعی طور پر 2781 افراد اس فہرست میں شامل ہیں۔
ان افراد کی مجموعی دولت 14 ہزار 200 ارب ڈالرز کے قریب ہے جو 2023 کے مقابلے میں 2 ہزار ارب ڈالرز زیادہ ہے۔
فوربس کے مطابق دو تہائی ارب پتی افراد مزید دولت مند ہوئے، خاص طور پر دنیا کے 20 امیرترین افراد نے مجموعی طور پر ایک سال میں سب سے زیادہ 700 ارب ڈالرز کمائے۔
فہرست کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی امریکا میں رہائش پذیر ہیں جن کی تعداد 813 ہے جس کے بعد چین 473 کے ساتھ دوسرے اور بھارت 200 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
برنارڈ آرنلٹ فرانس کے رہائشی ہیں اور 2024 کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین فرد ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 233 ارب ڈالرز ہے۔
یہ اعزاز انہیں مسلسل دوسرے سال حاصل ہوا ہے، گزشتہ سال کی فہرست میں وہ 211 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست تھے، یعنی ایک سال میں ان کے اثاثوں میں 22 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کی دولت 195 ارب ڈالرز ہے۔
ایمازون کے بانی جیف بیزوز تیسرا نمبر ہیں جن کی دولت 195 ارب ڈالرز ہے جبکہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ چوتھے نمبر پر ہیں جن کی دولت 177 ارب ڈالرز ہے۔
بھارتی کاروباری مکیش امبانی دنیا کے 9 ویں امیر اور ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کی دولت 116 ارب ڈالرز ہے۔
دنیا کی امیر ترین خاتون فرانس کی Francoise Bettencourt Meyers قرار پائی ہیں جن کی دولت 99.5 ارب ڈالرز ہے۔ ان کی فہرست میں 15 ویں نمبر ہے۔
ایلس والٹن دنیا کی دوسری امیر خاتون ہیں جن کی دولت 72.3 ارب ڈالرز ہے، جبکہ Julia Koch تیسری امیر خاتون ہیں جن کی دولت 64.3 ارب ڈالرز ہے۔ وہ دونوں دنیا کی دوسری اور تیسری مجموعی طور پر بھی 21 ویں اور 23 ویں ہیں۔
ایک گورے کا بھارتی ریسٹورنٹ کو ساگ کا آرڈرلیکن جب ڈیلیوری ہوئی تو