
ایک گورے کا بھارتی ریسٹورنٹ کو ساگ کا آرڈرلیکن جب ڈیلیوری ہوئی تو
ایک برطانوی شہری نے انڈین ریسٹورنٹ سے ‘ساگ’ کا آرڈر دیا۔ لیکن بھارتیوں کی ‘س’ اور ‘ش’ کی تلفظ نے ایک مزیدار موقع فراہم کیا، جس نے انٹرنیٹ پر ہنسی کا بحران برپا کر دیا۔
برطانوی شہری نے جھینگا ساگ کا آرڈر دیا تھا، اور ریسٹورنٹ والوں نے ڈش کی پیکنگ پر جھینگا ساگ (Prawn Saag) لکھنے کی کوشش کی، مگر ان کی ایک غلطی نے سب کو ہنسی کی لہر میں ڈال دیا۔
بھارتی شہری عموماً ‘س’ کو ‘ش’ بولتے ہیں، اور یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ ریسٹورنٹ کے عملے نے پیکنگ پر ساگ کی بجائے شاگ (Shag) لکھ دیا، جس کا مطلب ہوتا ہے ‘جنسی تعلق’۔ برطانوی شہری کی طرف سے اس پیکنگ کی تصویر ‘Reddit’ پر شیئر کی گئی، جس پر لوگوں نے مزیدار تبصرے کیے۔