یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز (UOSSM) کی بورڈ ممبر اور کلینیکل پروفیسر ڈاکٹر عالیہ خان نے اسرائیلی فوجیوں پر فلسطین میں خواتین سے زیادتی کے الزامات لگائے ہیں۔ یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف فوجی علاقوں میں طبی امداد فراہم کرتی ہے۔
ڈاکٹر عالیہ خان نے بتایا کہ غزہ میں کام کرنے والی کینیڈین ڈاکٹر انفا خان اور ان کی ہمکار نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی فلسطین میں خواتین سے ان کے گھر والوں کے سامنے جنسی زیادتی کر رہے ہیں۔
درحقیقت، حاملہ خاتون کو بچوں اور شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اور اس کے شوہر کو مجبور کیا گیا کہ اگر انہوں نے آنکھیں بند کی تو انہیں گولی مار دی جائے۔
یہ واقعہ نہ صرف غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹوں میں آیا ہے بلکہ فلسطینی ایکٹوسٹ کے گروپ کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے اس حاملہ خاتون کی عصمت دری کی.