فیصل آباد میں پتنگ سازوں اور فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نوجوان کی موت کے بعد، پولیس نے کچھ گھنٹوں میں 2 دھاتی ڈور بنانے والی کارخانوں کو چھاپا مارا، جہاں سے 5 ہزار سے زائد چرخیاں برآمد ہوئیں۔
سی پی او محمد علی ضیاء نے بتایا کہ پولیس نے منصور آباد میں 3 کارخانوں سے 30 ہزار پتنگوں کا خام مال برآمد کیا۔ 48 گھنٹوں میں 153 مقدمات درج کر کے 158 افراد گرفتار کیے گئے۔
آر پی او نے بتایا کہ 3 دنوں میں 406 مقدمات درج کرکے 406 افراد گرفتار کیے گئے، اور 32 ہزار 113 پتنگیں اور 1630 دھاتی ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔
پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان آصف جاں بحق ہوگیا تھا۔ انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیمیں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں۔
جیسمین پیرس دنیا کی مشکل ترین الٹرا میراتھون مکمل کرنے والی پہلی خاتون