اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے بچی کی والدہ کی شکایت پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
خاتون نے جیو نیوز کے مطابق ایف آئی آر میں بتایا کہ اس کی بیٹی کو اس کی دوست گھر سے لے کر گئی، اور اس کی دوست کے بھائی نے اسے ایف 9 پارک لے گئے اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بیٹی نے رات کو گھر آکر بتایا کہ اس کی دوست کے بھائی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
،خاتون کا کہنا تھا کہ غریب طلاق یافتہ ہوں لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گزر بسر ہوتا ہے۔ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 16 مارچ کو سامنے آیا تھا۔
کراچی میں فراڈیا ونگ کمانڈر کہ کر تین مالدار خواتین سے شادی کرنے والا گرفتار