یونیورسٹی آف ہری پور میں ہفتِہ انسداد بد عنوانی اور رشوت ستانی منایا گیا ۔ یونیورسٹی آف ہری پور میں ایگری گرینش سوسائٹی اور سائیکالو جسٹ کلب پروسٹ آفس کی زیر نگرانی معاشرہ سے بدعنوانی اور رشوت کے خاتمے کیلئے مختلف پروگرام منعقد کیے۔ بدعنوانی اور رشوت کے خاتمے کیلئے تقریری مقابلے، پینٹنگ اور پوسٹر کے مقابلے منعقد کیئے گئے۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن خان افسرصاحب تھے ، مہمانِ خصوصی خان افسرصاحب نے بدعنوانی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اساتذہ اور طلباء کو اپنا کردار ادا کر نے پر زور دیا۔
پروگرام کے چیف آرگنائزر ایڈیشنل ڈائریکٹرانڈر گریجوئٹ ڈاکٹر وسیم احمد صاحب نے پروگرام اور مہمانان گرامی کا تعارف کرایا اور تمام شرکاء کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں وزڈم ویلی سکول کے طلبات و طلباء نے تقریری مقابلے میں شاندار کردار ادا کیا۔
پروگرام کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی چیر میںن ڈی شعبہ مائکروبیالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کیں۔
بد عنوانی کے خاتمے کیلئے پرانے قوانین کو جدید سائنسی آلات کے استعمال سے کم کیا جاسکتا ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر انڈر گریجویٹ اور ایگریگرینش سوسائٹی کے بانی وسیم احمد صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے بتا یا کے اینٹی کرپشن میں کونسے سافٹ وئر استعمال کئے گئے ہیں۔
بد عنوانی اور انشوت کے خاتمے پر یونیورسٹی آف ہری پور میں تقریب منعقد کی گئی۔