وزیراعلی کے انسداد بد عنوانی ایجنڈے کے تحت گوڈ گورننس کے تمام ادارے اپنا فعال کردار ادا کرے۔ جج محمد عاصم امام
صنفی بنیادوں پر تشدد اور بد عنوانی کے تعلق پر ویمن کمیشن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
ویمن کمیشن نے پی ڈی ایم اے ہال میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انسداد بد عنوانی مہم کے تحت صنفی بنیادوں پر تشدد اور بد عنوانی کے تعلق کی موضوع پر سیمنار کا انعقاد کیا۔ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے کمشنر جج محمد عاصم امام نے بطور کلیدی مقرر کے شرکت کی۔ عاصم امام نے کرپشن کے بنیادی وجوہات اور انکے روک تھام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوڈ گورننس کے تمام اداروں کو ملکر کرپشن کے خلاف کردار ادا کرنا ہو گا۔ خدمات تک رسائی کمیشن 62 سرکاری اہلکاروں کے خلاف مختلف قسم کے کارویاں عمل میں لا چکا ہے۔ ہم خواتین سے خصوصی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے حقوق کے لیے کھڑی ہو۔ کمیشن انسداد کرپشن میں انتہائی سنجیدہ ہے اور کسے قسم کی کوتاہی اور بد عنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلی کے احکامات کی مطابق خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنا رہے ہیں۔ ڈیجٹالائزیش، عوام آگاہی اور احتساب کرپشن کے روک تھام کے لیے سب سے موثر طریقے ہیں۔