حطار : سید علی زوار نقوی ضلعی صدر پی پی پی کی انتھک محنت رنگ لے آئی، ضلع ہری پور میں غریبوں کی کفالت کیلئے ایک مرتبہ پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فعال کر دیا گیا، اس حوالے سے گزشتہ روز علی زوار نقوی کے ڈیرہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے خصوصی شرکت کیا، ضلعی صدر پی پی پی علی زوار نقوی کی جانب سے ان کا بھرپور استقال کیا گیا، اس کے علاوہ تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری ہری پور راجہ محمد جاوید، جنرل سیکرٹری ہزارہ ڈویژن ذولفقار احمد قریشی، صدر ہزارہ ڈویژن ملک فاروق تنولی، سینئر نائب صدر ہزارہ ڈویژن جہانزیب خان، ضلعی صدر ایبٹ آباد سید سلیم شاہ، نمبر دار حطار سید امتیاز حسین شاہ، سابقہ سینئر نائب صدر سید نثار حسین شاہ، سابقہ صدر ہری پور ملک فیاض، پیپلز لیبر بیورو ہزارہ ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری سید جمیل شاہ، نائب صدر ہزارہ ڈویژن ملک عبرلروف، سینئر نائب صدر ہری پور حسرت خان، نائب صدر شفقت محمود، نائب صدر اعظم خان، نائب صدر احمد خان، نائب صدر رفیق خان، سیکرٹری اطلاعات سید اظہر عباس، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چن زیب، آفس سیکرٹری سید باقر علی شاہ نقوی، چیف کوآرڈینیٹر حاجی ملک اللہ مال اعوان، نائب صدر ہری پور نزاکت قریشی، R.C.C کے ممبر علی اکبر گلگتی اور کارکنان، عہدیداران، نوجوانوں، بزرگوں سمیت خواتین نے شرکت کی، ضلعی صدر سید علی زوار نقوی کی خصوصی دعوت پر چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا حطار ڈیرہ علی زوار نقوی آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد مقامی عمائدین، عہدیداران اور سینئر رہنماؤں نے روبینہ خالد کی آمد پر شکریہ ادا کیا تقریب سے ضلعی صدر سید علی زوار نقوی، ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی، ڈویژن جنرل سیکرٹری ذوالفقار قریشی، ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جاوید، سینئر نائب صدر ہزارہ ڈویژن جہانزیب تنولی، سابقہ صدر ہری پور ملک فیاض، نے خطاب کیا اور علاقائی مسائل و مشکلات اور بے نظیر انکم سپورٹ کے حوالے سے دشواریوں کے بارے میں بتایا گیا، روبینہ خالد نے اپنے خطاب میں بڑے عوامی اجتماع اور خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کرنے پرتمام کارکنوں کی کاوشوں کوسراہا اور شاندار استقبال کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بہتر بنانے اور ڈور ٹو ڈور اس سہولت سے خواتین کومستفید کرنے کیلئے جلد ٹھوس اقدامات کا عندیہ بھی دیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحصیل خانپور حطار میں بہت جلد بی آئی ایس پی کا آفس کھولا جائے گا جس سے مستحق خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے میں مدد ملے گی، تقریب کے اختتام پر سید زوار نقوی کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
Related Stories
نومبر 11, 2024
نومبر 7, 2024
نومبر 7, 2024