لاہور:پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فردوس جمال کا اپنے بیٹے کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
فردوس جمال کے بیٹے اور حمزہ فردوس جمال نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان کے ذریعے اپنے والد کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی والدہ نے خلع لے لی ہے اور اس لئے والد اکیلے رہتے ہیں، حمزہ نے والد کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی والدہ نے کئی سالوں تک تکلیفیں برداشت کیں تاہم اب وہ ساتھ نہیں ہیں۔
http://لاپتہ ہوجانے والا امریکی شہری مِل گیا
https://urdu.humgawah.com/2024/10/30/3409
تاہم فردوس جمال نے اپنے بیٹے کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے طلاق کی خبر کی تردید کردی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اب دادہ بن چکے ہیں اور اب وہ کیسے اہلیہ سے الگ ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کے طلاق سے متعلق بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔