PESHAWAR:پبی میں ڈاگ بہسود روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے سابق ناظم وزیر گڑھی ملک جمال شاہ کے دو بیٹوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سابق ناظم وزیر گڑھی ملک جمال شاہ کے دو بیٹے اور ایک بھتیجا حسن خان شامل ہے، ملک جمال شاہ اور گل حاجی کے درمیان دشمنی چلی آرہی ہے۔
http://کے پی میں بدامنی کی صورتحال
https://urdu.humgawah.com/2024/10/30/3395
جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی منتقل کر دی گئیں۔
ڈی ایس پی پبی جواد خان اور ایس ایچ او پبی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریش شروع کر دیا گیا۔