اسلام آباد:ملکی ٹیکس آمدن میں کمی کا رجحان برقرار رہنے سے اکتوبر میں بھی 90 ارب روپے کے شارٹ فال کا خدشہ ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے اس حوالے سے ایف بی آر سے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق اکتوبر کے لیے ایف بی آر کا خالص ٹیکس ہدف 980 ارب روپے ہے جبکہ پہلی سہ ماہی کا 92 ارب روپے کا شارٹ فال بھی اپنی جگہ موجود ہے، اکتوبر کے 90 ارب روپے سے شارٹ فال کا مجموعی شارٹ فال 180 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
http://زمین پر پڑے 20 ڈالرز نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا
https://urdu.humgawah.com/2024/10/29/3367
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریونیو شارٹ فال ختم اور 60 ارب اضافی حاصل کرنے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا ہے، انفورسمنٹ کے ذریعے کلیکشن کو بہتر بنایا جائے گا۔
آئی ایم ایف شرائط پر ٹریکٹرز کی خرید و فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ 14 فیصد کی گئی جبکہ 4 فیصد کی مزید سیلز ٹیکس چھوٹ آرڈیننس کے ذریعے ختم کی جائے گی۔