ہری پور (ہم گواہ) سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم سے مجھ سمیت ٹی ایم اے خانپور پر من گھڑت الزامات لگائے جائے رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہیں، ان خیالات کا اظہار نو تعیات ٹی ایم او خانپور عائشہ طاہرہ نے میڈیا کو خانپور ڈیم سیل کرنے کے حوالے سے مؤقف میں کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سارے کیس میں ٹی ایم او خانپور اور سٹاف کا کوئی عمل دخل نہیں ہے یہ ساری کاروائی قانونی دائرے میں رہ کی گئی جس میں عوامی مفاد کو سرفہرست رکھا گیا،ٹی ایم او خانپور عائشہ طاہرہ کا کہنا تھا کہ خانپورڈیم کے اندر کچھ گروہ غیر قانونی جٹیاں اتار رہے تھے جس کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دو جٹی گروہ کے درمیان تنازہ شروع ہو گیا ٹی ایم او خانپور اپنے اس موقف پہ قائم ہے کہ خانپور ڈیم کے اندر کوئی بھی اگر غیر قانونی جٹی ہوگی یا وہ جٹی جو ڈی سی صاحب کی بیں کے بعد نصیب دے گئی اس کو بھی فل فور ختم کیا جائے گا ٹی ایم اے خانپور صرف اور صرف جن جٹی مالکان کو قانونی طور پہ این او سی جاری کی گئی ہے ان کو کام کرنے کی اجازت دے گا اس کے علاوہ کوئی بھی جٹی اگر ڈیم کے اندر ہوئی تو اسے نکالا جائے گا اور کوئی ایسی این او سی جو مئی 2023 بین کے بعد جاری کی گئی اس کے او سی کو کینسل کیا جائے گا اور صرف اور صرف قانون پر عمل ھو گا
