اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی
دوران سماعت جج طاہر عباس نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کی حاضری سے متعلق جیل رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹر نیٹ دستیاب نہیں، آن لائن حاضری نہیں ہو سکتی، گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی جس پر شو کاز نوٹس جاری کیا تھا ، آج دوبارہ کررہے ہیں
جج نے مزید کہا نوٹس میں لکھیں گے کہ اگر انٹرنیٹ نہیں ہے تو بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کریں۔
بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی